اسلا م آباد(بیورورپورٹ)12ربیع الاول 17ستمبر کو ہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔
ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور سیکرٹریٹ میں ہوا ،کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
معاونت کیلئے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک رہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ملک کے کسی بھی شہر سے چاند نظر نہیں آیا،یکم ربیع الاول جمعہ ،12ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔
12ربیع الاول 17ستمبر کو ہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی

















