1MFکو پنجاب میں بجلی پر سبسڈی سے مسئلہ نہیں،وزارت خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت خزانہ نے کہا ہے آئی ایم ایف کو پنجاب میںبجلی پر سبسڈی سے کوئی مسئلہ نہیں ،ترجمان وزارت خزانہ نے کہاپاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات صرف بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے پر ہو رہے ہیں ،دوست ممالک سے روول اوور معاملے پر آئی ایم ایف مطمئن ہے ،کمرشل بینکوں سے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے،امید ہے جلد مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

وزارت خزانہ نے کہاپوری کوشش ہے کمرشل بینکوں سے کمٹمنٹ جلد حاصل کرلیں، فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کمرشل بینکوں سے رقم کس وقت لی جائے تاہم کوشش ہے کمرشل بینکوں سے کم سے کم شرح سود پر قرض لیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری جلد متوقع ہے۔