3لاکھ62ہزار سے زائدمقدمات کے چالانوں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،جسٹس عالیہ نیلم


لاہور:( کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے3لاکھ62ہزار سے زائدمقدمات کے چالانوں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم عمران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا آئی جی صاحب 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان کہاں ہیں،چالانوں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟،آئی جی عثمان انور نے جواب دیا عدالتی حکم کے بعد تقریباًڈیڑھ لاکھ چالان جمع ہو چکے ،2 لاکھ 42 ہزار مقدمات کے چالان پر کام کر رہے ہیں،چالان جمع نہ کرانے والے 11 ہزار سے زائد تفتیشی افسروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے،عثمان انور نے کہالاہور 59 اور فیصل آباد میں 81 ہزار مقدمات کے چالان زیر التوا ہیں، لودھراں میں اب زیر التوا مقدمات کا چالان صفر ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے کہا پراسیکیوشن ،پولیس کے درمیان آئی ٹی سسٹم بنا رہے ہیں،جسٹس عالیہ نیلم نے کہا آپ سسٹم اپ گریڈ کریں کیا عدالت نے ٹھیک کرنا ہے؟ یہ تو پنجاب حکومت کا کام ہے،3لاکھ62ہزار سے زائدمقدمات کے چالانوں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پرپنجاب میں صلح نامہ کی بنیاد پر داخل دفتر ہونے والے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں اور آئی جی پنجاب کو چالان جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔