اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے دن رات ایک کرکے حالات بدل دئیے،مہنگائی کابوجھ آہستہ آہستہ کم،آئی ایم ایف کاآخر ی پروگرام ہونا چاہیے،وسائل کی کمی نہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے۔
و فاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہامہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی،وزیر خزانہ،ٹیم کو ستائش پیش کرتا ہوں،سفر طویل ،تیزی سے آگے بڑھنا ،محصولات کی مد میں بدعنوانی ،سمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے، کٹھن سفر ناممکن نہیں ، منزل تک ضرور پہنچیں گے،ملک میں معدنیات و قدرتی وسائل موجود ہیں، اخراجات کم کرنے کی کوشش کو تیز کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں ،امید ہے تمام شرائط وقت پر پوری ہوجائیں گی ،بورڈ میں کیس جائے گا اور منظوری کے بعد نیا سفر شروع ہوگا ،بات ذہن میں رکھنی چاہیے ملکی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے،سب ملکر محنت کر رہے ہیں،دن رات ایک کر کے حالات بدل دیئے، پاکستان کے کروڑوں لوگ بہت قابل ہیں،حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے،اہداف پر فوکس رہنا ہوگا، عملی بصیرت پر کمٹمنٹ باتوں، پیپر اور سمری سے زیادہ ہونی چاہیے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میںملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،کابینہ نے پاکستان،مرکوسر تجارتی بلاک کے درمیان تجارتی فریم ورک معاہدے پر دستخط،یورپ ،البانیہ کےساتھ سیاسی روابط ،مذاکرات کے ایم او یو، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دےدی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا جنوبی امریکہ کی مارکیٹ ممکنہ طور پر پاکستانی مصنوعات کیلئے اچھی ثابت ہو سکتی ہے لیکن اب تک پاکستانی معیشت مارکیٹ کے ثمرات حاصل نہیں کر سکی،معاشی معاہدوں،مفاہمتی یادداشتوں پرتیز رفتاری سے کام کیا جائے،دریں اثنا آمدن میں شارٹ فال پروزیر اعظم شہباز شریف ایف بی آر کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور چیئرمین ایف بی آر کو مرضی کی ٹیم مقرر کرنے کا گرین سگنل دےدیا گیا ،شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر کو سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا چاہے کچھ بھی کریں آئندہ ماہ آمدن میں شارٹ فال نظر نہ آئے، ممبر بدلیں یا ٹیکس نیٹ بڑھائیں مگر ہدف حاصل کریں۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد تک گرنا حادثہ نہیں بلکہ نتائج ہیں،تقریباً 3سالوں میں پہلی بار مہنگائی کی شرح سنگل ہندسے میں آئی ،توجہ عام آدمی کو ریلیف دینے پر ہے ابھی کام مکمل نہیں ہوا،بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے لیکن حقیقی ترقی کررہے ہیں۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کاروبار دوست پالیسیوں ،برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی،وفد نے وزیر اعظم کو معاشی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں۔
شہبازشریف نے کہا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے،کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کے مسائل کا حل ترجیح ہے،اتحادی جماعت کے مطالبات پر عملدرآمد کریں گے۔
9 مئی کیس ،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس
مذاکرات کی بحالی بھارتی روئیے سے مشروط،امریکہ،ایران تنازع کاجلد حل نکلے گا،اسحاق ڈار
پاکستان میں امن و استحکام، بین المسالک ہم آہنگی مشترکہ ذمہ داری ہے: مقررین
وزیراعلیٰ جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد ، افسران کی ترقیوں ،تقرر و تبادلوں کے احکامات
خود احتسابی ضروری، منصوبوں میں 20سال کی تاخیر تشویشناک ہے:وزیر مواصلات
پائیدار ماہی گیری اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ بلیو اکانومی کےلئے ناگزیر ہے:جنید انوار
سرکاری ملازمین عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، نارووال کو ماڈل بناﺅنگا:احسن اقبال
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
















