اسلام آباد،مریدکے :(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اورمہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاجولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی ،افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی،حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے،رائٹ سائزنگ پالیسی کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہامعاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی خوش آئند ہے،فچ کے بعد حال ہی میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنا عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔
وزیراعظم نے کہارائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے ،نگرانی خود کر رہا ہوں، امعیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے،وفاقی ،پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں بڑا ریلیف دیا گیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی،حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے، شہبازشریف نے کہامعاشی و مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے،عوام کی مشکلات کا احساس ہے،مسائل کے حل کےلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف مریدکے میںوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کے گھر گئے ،بھائی و رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،شہباز شریف نے رانا افضال کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا مرحوم کی عوامی فلاح و بہبود کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















