بجلی پیداوار صفر،10سال میں 24 آئی پی پیز کو 1200ارب سے زائد کی ادائیگی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی پیداوار صفر،10سال میں 24 آئی پی پیز کو 1200ارب سے زائد کی ادائیگی کی گئی،گیس، آر ایل این جی اور فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے ،11بجلی گھروں کو 488 ،13 پاور پلانٹس کو 758 ارب سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے 2بجلی گھروں کا پاور پرچیز ایگریمنٹ ختم ہوچکا اور باقی اب بھی فعال ہیں، مجموعی طور پرپاور پلانٹس کا جائزہ لیا جائے تو صرف 2سے 3 میرٹ آرڈر میں اوپر ہیں، باقی سب 39 نمبر سے نیچے ہیں،کچھ پاور پلانٹس 70 ، 72، 68، 67 ویں نمبر پر بھی ہیں، بجلی گھروں کے ہیٹ ریٹ زیادہ ،پلانٹ فیکٹر کم ہیں، بجلی گھر زیادہ ایندھن پر کم اور مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں خفعال نہیں رہتے تو خراب ہو جاتے ہیں،پاور پلانٹس میں ہزاروں مرتبہ فنی خرابیاں بھی سامنے آئیں۔