اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال کااظہار ناپسندیدگی ڈاکٹر جہانزیب کے مستعفی ہونے کی وجہ بنا،اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب کی تعیناتی پر احسن اقبال نے متعدد بار وزیر اعظم سے اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے کہاشکوہ کیاترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے میں نظر انداز کیا گیا،ڈاکٹر جہانزیب ضرورت کے مطابق ترقیاتی پروگرام ترتیب دینے کے خواہاں رہے، 5 سال کے پی، 4 سال پنجاب اور 2 سال سے زیادہ وفاق میں پلاننگ کا تجربہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاپلاننگ ڈیویلپمنٹ کے وزیر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ایک وزارت کے 2 وزیر ہوں تو کام کیسے چلے گا؟2بار پہلے بھی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن رہ چکا ہوں۔
احسن اقبال کی ناپسندیدگی ڈاکٹر جہانزیب کے مستعفی ہونے کاسبب
















