اسلام آباد: (بیورورپورٹ )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں کی صورتحال تو بڑی خراب ہے،کچے کے ڈاکووں کو بچپن سے دیکھ اور سن رہے ہیں۔
اظہر مشوانی کے لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کیس پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے کہا معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا گیا،دونوں لاپتہ مغوی کسی ایجنسی کے پاس نہیں ،بابر اعوان مجھے معلومات شیئر کردیں مزید دیکھیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہاں سے لاپتہ ہوئے؟۔
وکیل درخواست گزار بابر اعوان نے جواب دیا لاہور سے لاپتہ ہوئے، ایجنسیز کی جانب سے کہا گیا ہمارے پاس ہیں، اظہر مشوانی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا، اظہر مشوانی کو کہا گیا کچھ میٹریل ہے آپ ڈیلیٹ کردیں ، آئندہ آپ ٹوئٹ نہیں کریں گے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے اٹارنی جنرل نے واضح بیان دےدیا مغوی ایجنسیز کے پاس نہیں،اعلیٰ ترین لا افسر کا بیان اہمیت کا حامل ہے،دوران سماعت بابر اعوان نے کچے کے ڈاکووں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکچے کے ڈاکووں نے یوٹیوب چینل بنا کر کہا سبسکرائب کریں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں کی صورتحال تو بڑی خراب ہے،کچے کے ڈاکووں کو بچپن سے دیکھ اورسن رہے ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل کوتفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتو ی کردی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کےلئے ایس پی صدر کو اگلے ہفتے تک کا وقت دے دیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ایس پی صدر خان زیب انویسٹی گیشن کریں گے، آپس میں کوآرڈینیشن کرلیں جو چیز سامنے آئے ایس پی کو بتائیں۔
کچے کے ڈاکووں کو بچپن سے دیکھ اور سن رہے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ
















