موجودہ جدید دور میں آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنا وقت کا تقاضا ہے: کمشنر ساہیوال
ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ سمیت تمام سڑکوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے تا کہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنے دفاتر مےں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور کام کرتے نظر آئیں، بارش کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ کی سربراہی مےں ٹےم تشکےل دی جو نکاسی کیلئے جگہ کا تعےن کریگی۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے پسپ پروگرام اور مےونسپل کارپورےشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا جس مےں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے سکےم نمبر3مےں پانی کی بندش کا نوٹس لےتے ہوئے مےونسپل کارپورےشن حکام کو ہداےت کی کہ سکول اور دفاتر کے اوقات میں پانی بند نہ کےا جائے۔ انہوں مزید کہا ہے کہ شہر بھر مےںجہاں سڑکوں کا کام مکمل ہو چکا ہے وہاں پر موجود اضافی مےٹرےل کو فوری اٹھاےا جائے اور متعلقہ محکموں سے کلےئرےسن سرٹےفکےٹس حاصل کئے جائےں۔دریں اثناءگورنمنٹ پوسٹ گرےجوےٹ کالج مےں کالج نامہ کی رونمائی ہوئی۔ کمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کالج نامہ کی رونمائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے تعلےم بے حد ضروری ہے۔ آج کل کے جدےد دور مےں آئی ٹی کی تعلےم حاصل کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ کےئر کونسلنگ کیلئے کالج مےں اےک خصوصی جگہ منتخب کی جائے جہاں طلبہ و طالبات اپنے ٹےچر ز سے رہنمائی حاصل کر کے اپنے مستقبل کا فےصلہ کر سکےں۔ تقرےب کے اختتام پر کمشنر شعےب اقبال سےد نے کالج کے لان مےں پودا بھی لگاےا۔
















