ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ،کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے پہلے ملزم کو 4سال5ماہ قید

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدارتی امیدوارٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ،کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے پہلے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزم مائیکل سپارکس کو 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونےوالے حملے میں تھوڑ پھوڑ سمیت کئی جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا،شناخت سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیوز کی مدد سے کی گئی۔

ضلعی عدالت نے کیپیٹل ہل حملہ کیس میں ملزم مائیکل سپارکس کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال اور 5 ماہ قید کی سزا سنائی ،2 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا،فیصلے میں پابند کیا گیا ملزم کو سزا مکمل ہونے کے بعد 3 سال تک نگرانی میں بھی رکھا جائے گا۔