اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپنے ہوئے کہاہے کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، وفاقی سرکاری دفاتر میں ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔
شہباز شریف نے کہا نظام میں شفافیت و تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ ترجیحات میں سے ایک ہے،یقینی بنایا جائے تمام سرکاری دفاتر میں افسر ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں،ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے،2ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل پرجائزہ اجلاس ہوا ،پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حتمی مراحل و قانونی پہلوﺅں پر بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کی وجہ سے سبکدوش ہونےوالے ملازمین کو دیا جانےوالا مالی پیکیج سنگین کرپشن کے الزامات ثابت ہو نے والے افراد کےلئے ہرگز نہیں ،پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کی صوبوں و متعلقہ اداروں کو منتقلی کا حتمی لائحہ عمل جلد از جلد پیش کیا جائے اورتمام حتمی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں،وزیراعظم نے پاک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے بعد محنتی اور ایمان دار ملازمین کی دوبارہ بھرتی کےلئے عمر کی حد کم کرنے کی ہدایت کردی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















