رہنماﺅں کے متضاد بیانات،پی ٹی آئی کالاہور جلسہ معمہ

لاہور: (خبر نگار)رہنماﺅں کے متضاد بیانات،پی ٹی آئی کالاہور جلسہ معمہ بن گیا،سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہاپی ٹی آئی اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان اور خرم لطیف کھوسہ نے 27 اگست کو لاہور میں ہونےوالے جلسے کو ملتوی کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاجلسہ ضرور ہوگا، پنجاب حکومت جتنے مرضی روڑے اٹکالے،ڈی سی لاہور مسلسل لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں،جلسے کی جگہ سے تاحال آگاہ نہیں کیاگیا۔