کراچی (مشر ق نیوز) کراچی میں پیر سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت پر موجود طاقتور ہوا کا کم دباو مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور سسٹم ڈپریشن کی صورت میں مدھیا پردیش میں موجود ہے۔
اس سسٹم کے زیر اثر مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں، آج رات سے 31 اگست کے دوران سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 27 سے 31 اگست کے دوران ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
کیرتھر رینج اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں، سمندر میں اس دوران طغیانی رہے گی، ماہی گیر اس دوران محتاط رہیں۔
بھارت میں ہوا کا کم دباو شدت اختیار کر گیا، کراچی میں موسلادھار بارش ، اربن فلڈنگ کا امکان

















