اسلام آباد بلدیاتی انتخابات؛ کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں صرف 3 روز باقی

اسلام آباد (مشرق نیوز) میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں صرف 3 روز باقی رہ گئے۔ مختلف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف امیدواروں نے 13 ہزار 907 کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست کیلئے 448 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔کسان سیٹ کیلئے 332، یوتھ سیٹس کیلئے 314، اقلیتی نشستوں کیلئے 123، خواتین کی نشستوں کیلئے 632 اور جنرل سیٹیں کیلئے ایک ہزار 889 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے۔

مجموعی طور پر 3738 کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی 28 اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے، شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔