یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا ،ری سٹرکچرنگ کر کے نظام میں بہتری لائینگے،رانا تنویر

لاہور: (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے واضح کیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا ،عوام کو فائدہ پہنچانے کےلئے ری سٹرکچرنگ کر کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں،حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ،بجلی قیمتوں میں بھی چند مہینوں میں بہتری نظر آئے گی،اپنی برآمدات بڑھانے کی سخت ضرورت ہے ، معیشت کے استحکام کےلئے سیاسی استحکام کی ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر لاہور میں 9ویں کلر اینڈ کیم نمائش کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

رانا تنویر نے کہا ملک کو درپیش مشکل حالات سے جلدنکال کر دوبارہ خوشحال بنائیں گے،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کےلئے ٹیکس نظام کو آسان بنایا جا رہا ہے،چین کے سرمایہ کار جلد ملک میں سرمایہ کاری کے لیے موجود ہوں گے،سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریزی کے فروغ کےلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ مقامی سطح پر پیداوارکی ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد برآمدات بڑھائی جاسکیں۔