رحیم یار خان:(بیورورپورٹ)رحیم یار خان میںکچے کے ڈاکووں کاپولیس پر راکٹ لانچروں سے حملہ،12اہلکار شہید،6زخمی،4لاپتہ ہوگئے۔
پولیس نے کچے میں ڈاکوو¿ں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے ماچھکہ میں کیمپ قائم کررکھا تھا،2 پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئیں تو ڈاکوﺅں نے راکٹ لانچروں سے نشانہ بنادیا،حملے میں پولیس موبائلیں تباہ،12اہلکار شہید ،6زخمی،4لاپتہ ہوگئے۔
ضلع بھر کی نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا،صدر،وزیراعظم و دیگر رہنماﺅں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاشہدا کے لواحقین کےساتھ کھڑے ہیں۔
رحیم یار خان ،کچے کے ڈاکووں کاپولیس پر راکٹ لانچروں سے حملہ،12اہلکار شہید
















