وزیرآباد میں پنجاب اسمبلی کا جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ قتل

وزیرآباد،لاہور:(تحصیل رپورٹر،اپنے رپورٹر سے)وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا نامعلوم افراد نے دریائے چناب کے قریب نشانہ بنادیا،مقتول عمیر طارق 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی ،تعلق گجرات کے علاقے ملکووال سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے عمیر طارق کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ سکیورٹی حکام کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کاحکم دےدیا۔