9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی ،عمر تنویر بٹ منحرف، عالیہ حمزہ بری

راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور: (بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی ،عمر تنویر بٹ منحرف،عدالت نے عالیہ حمزہ کو مقدمے سے بری کردی۔

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی ،عمر تنویر بٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں 164 کے بیان پر درخواست دائر کر دی،درخواست میںموقف اختیار کیا گیاعمران خان کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کا درس دیا، عمران خان کےخلاف بیانات کی کوئی حقیقت نہیں،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا،عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا

ادھر 9مئی واقعات کی تحقیقات میں پولیس کے لاکھوں روپے خرچ ہو گئے،جناح ہاﺅس حملے کی تفتیش میں لاکھوں روپے کے کاغذ کا استعمال ہو گیا،ملزموں کی گرفتاریوں ،حراست میں رکھنے پر بھی 50لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔

جناح ہاﺅس حملے کی تفتیش میں جیو فینسگ ،ڈیجیٹل شواہد کے اخراجات الگ آئے،گرفتار تمام افراد کےخلاف شواہد یو ایس بی میں ریکارڈ کر کے عدالت میں جمع کرائے گئے،یو ایس بیز کی مد میں تقریباً 5لاکھ کے اخراجات آئے ،،نامعلوم 1800افراد کی تاحال شناخت نہیںہو پائی ۔