مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ماننے، چیف جسٹس کو توسیع کی کوشش پر سٹریٹ موومنٹ شروع کرونگا: عمران خان

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا ہمارے حالات بنگلا دیش سے زیادہ برے ہیں، الیکشن سے پہلے 9 مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاون کیا گیا جنہوں نے 9 مئی کی فوٹیج چرائی انہوں نے ہی 9 مئی کیا، ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کر جیل میں ڈالا اور آدھی لیڈرشپ انڈر گراو¿نڈ ہوگئی باقیوں سے ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑا دی گئی، چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے، آرمی چیف نے ان کی سپورٹ کی تھی لیکن 8 فروری کو ان کا ساراپلان ناکام ہو گیا، میرے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے کہابنگلا دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں، ظلم کے باوجود 8 فروری کو ہماری پارٹی جیتی، مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی جا رہی ہے، راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہرایا گیا، پہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کرا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اوراب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کر کے دوبارہ آئین شکنی کی جا رہی ہے، میں نے کبھی پارٹی کوسٹریٹ مو ومنٹ کا نہیں کہا، 9 مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال نہیں تھی، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں،میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے احتجاج نہیں کرنا چاہیے، موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائزعیسیٰ کو چیف جسٹس تعینات کر سکے، قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے، صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا۔