وطن عزیز لازوال قربانیوں کا ثمر، زندہ قومیں اپنی آزادی کی ہمیشہ حفاظت کرتی ہیں: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی حفاظت اپنے مشاہیر اور اکابرین کی خدمات اور آزادی کے متوالوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہمےشہ شایان شان اقدامات کو ترجیح دیتی ہیں۔ وطن عزےز لازوال قربانےوں کا ثمر ہے، ہمےں انفرادی اور اجتماعی طور پر اس کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے اقدامات کرنا ہےں۔حصول پاکستان کے بعد اب تعمےر پاکستان کے لئے ےکجا ہوکر آگے بڑھنا ہے۔ ہم اےک قوم ہےں، ہم پاکستانی ہےں، ہمےں اپنی نوجوان نسل کو قائد اعظم محمد علی جناح کی قےادت مےں اپنے بزرگوں کی قربانےوں اورحصول پاکستان کے لئے جدوجہد سے روشناس کروانا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ساہےوال آرٹس کونسل مےں حصول پاکستان کے لئے کی جانے والی جدوجہد کی تصوےری نمائش کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ ساہےوال آرٹس کونسل اور نظرےہ پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے بسلسلہ 14اگست ہونے والی تصوےری نمائش کے افتتاح کے موقع پر اکابرےن شہر، وکلائ، تاجروں، افسران اور طلبہ و طالبات کی کثےر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر نظرےہ پاکستان ٹرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفےسر زاہد اور ڈائرےکٹر ساہےوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سےد رےاض ہمدانی نے تصوےری نمائش کی غرض وغاےت سے متعلق برےفنگ دی۔ جشن آزادی کی تقرےبات کے سلسلہ مےں ہونے والی اس تصوےری نمائش کے انعقاد کے موقع پر کتابوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ حاضرےن کی کثےر تعداد نے ان بک سٹالز اور تصوےری نمائش کو سراہتے ہوئے کمشنر شعےب اقبال سےد، اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر، ڈائرےکٹر ساہےوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سےد رےاض ہمدانی کی کاوشوں کو سراہا۔ دریں اثناءکمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کہا ہے کہ شہر مےں جاری ترقےاتی منصوبوں کی تکمےل کے دوران پہلے سے تنصےب شدہ آلات، سےورےج لائنوں اور دےگر موجود سہولےات کو نقصان نہ پہنچاےا جائے اور تعمےراتی کام انتہائی مہارت اور احتےاط سے کےا جائے۔ کمشنر آفس نے تعمےراتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے جو مدت مقرر کی ہے اسی مےں منصوبوں کو مکمل کےا جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنےاد پر ہونے والے پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقےاتی منصوبوں پر پےشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر، ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ڈائرےکٹر پی اےچ اے نےاز احمد، پسپ کے نمائندوں، چےف آفےسر مےونسپل کارپورےشن شےخ اشفاق احمد، مےونسپل آفےسر جاوےد گوندل نے اپنے اپنے منصوبوں سے متعلق برےفنگ دی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے ہداےت کی کہ شہر مےں پارکنگ شےڈ کا منصوبہ 17اگست تک مکمل کےا جائے اور وےسٹ واٹر ٹرےٹمنٹ پلانٹ کا باقیماندہ کام اور گرےن بےلٹس کی تعمےر ترجےحی بنےادوں پر مکمل کی جائے۔ مےونسپل کارپورےشن سرکاری واجبات کی وصولی کو تےز کرے اور وصولی کے ہدف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائےں۔ انہوں نے ہداےت کی کہ شہر کو شاپر فری رکھنے کیلئے حکومتی گائےڈ لائنز کی پےروی کی جائے۔