ایک اور ہیرو،تائیکوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

بنکاک (مشرق نیوز) پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔تائیکوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ملک کا نام روشن کیا۔عامر خان کا تعلق مینگورہ سے ہے، عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔مقابلے کے تین راونڈ ہوئے، جن میں انہوں نے پہلے انڈیا، دوسرے میں نیپال اور فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی۔بنکاک سے فون پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا اور وہ یہ گولڈ نیڈل سوات کے عوام کے نام کرتے ہیں۔