اداروں کےخلاف پراپیگنڈہ ملک دشمنی، اجازت نہیں دیں گے: محسن نقوی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاستی اداروں کےخلاف شرانگیز پراپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،وزیر داخلہ نے کہا ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، اداروں کےخلاف منظم پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کا رویہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، کسی کو اداروں کےخلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے۔