پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے تک کمی متوقع

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبر ی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے لٹر کمی کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گا، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔