لاہور(بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان علما ءکونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے اسلام اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں، اسلام اور آئین نے غیر مسلموں کوجو حقوق دئیے انہیں کوئی نہیں چھین سکتا اور نہ ہم کسی کو اس کی اجازت دیں گے ، اسلام میں کسی غیر مسلم کو جبراً مسلمان بنانے یا جبرا ًشادی کا کوئی تصور نہیں، مسلمانوں کو بطور بڑا بھائی غیر مسلموں کو زیادہ حق دینا چاہیے ،جو شریعت اسلامیہ آئین و قانون کو تسلیم نہیں کرتا ہم اسے پاکستانی تسلیم نہیں کرتے، عدلیہ توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے مقدمات کے فیصلے سپیڈی ٹرائل کے ذریعے کریں تاکہ گنہگار کیفر کردار تک پہنچیں اور بے گناہ رہا ہوں، ایسے حساس نوعیت کے مقدمات میں غیر معمولی تاخیر معاشرے میں انتشار اور بے چینی کا سبب بنتا ہے،فیک نیوز دور حاضر کا ایک بڑا فتنہ بن چکا ہے جس سے بچنا اور اس کا راستہ روکنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا ابوبکر حمید صابری ، مفتی حفیظ الرحمن ، مولانا سید افضل شاہ ، مولانا نائب خان ، مولانا شہباز احمد، مولانا عاطف تنویر ، مولانا سفیان ، مولانا سعد ہزاروی ،علما و مشائخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
عدلیہ توہین مذہب مقدمات کے فیصلے سپیڈی ٹرائل کے ذریعے کریں: طاہر محمود اشرفی
















