پیرس (مشرق نیوز) پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کریں گی۔ فائقہ ریاض نے ان کھیلوں میں 100 میٹر کی دوڑ میں شرکت کی تھی جہاں وہ ابتدائی راونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں۔دیگر پاکستانی ایتھلیٹس، جن کی تعداد 6 ہے، اپنے ایونٹس مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں۔پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے واحد گولڈ میڈل جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے حاصل کیا تھا، ان کے علاوہ دیگر تمام ایتھلیٹس اپنے ایونٹس کے پہلے راو¿نڈ سے بھی آگے نہیں جا سکے تھے۔اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کے چیف ڈی مشن محمد شفیق اور چیف میڈیکل آفیسر میثاق رضوی بھی موجود ہوں گے۔ پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب دنیا بھر کے مختلف ممالک کے لیے ایک اہم موقع ہوگا جہاں ایتھلیٹس اپنی کاوشوں کا جشن منائیں گے۔
پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کریں گی



















