اقلیتوں کے حقوق و آزادیاں مقدس ہیں،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سروسز چیفس کی جانب سے اقلیتوں کو قومی دن پرمبارکباد پیش کی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق اقلیتی برادریاں معاشرے کا اہم ترین جزو ، قوم کی ترقی و خوشحالی میں حصہ ناقابل فراموش ہے،دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی عظیم قوم کا خاصا ہے، اقلیتی برادریاں سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہااقلیتوں کے حقوق و آزادیاں مقدس اور آئین و اسلام کے عین مطابق ہیں،ملکی ثقافتی شناخت ،ترقی و سماجی بنیادیں مضبوط بنانے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، قائد اعظم کے ویژن سے لےکر آج تک اقلیتیں قوم کی تعمیر کا ناگزیر حصہ رہی ہیں، ملکی تعمیر و ترقی کےلئے قربانیاں ،کاوشیں قابل قدر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا مسلح افواج اقلیتی برادریوں کے عزم و قربانیوں کی قدرکرتی ہے، قوم کےلئے اقلیتوں کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بلند ہے، اقلیتی برادری کی ہم آہنگ وکثرت پسندانہ معاشرے کے قیام میں کردار انتہائی قدرکے قابل ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ، آزادی و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔