لاہور: ( کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی،وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا صوبے بھر میں آٹے کے 10اور 20کلوکے تھیلوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
لاہور میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں مزید 70روپے کمی کی گئی ،20کلو آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں 1800کی بجائے 1730میں فروخت کیا جائے گا،شیخوپورہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 100روپے مزید سستا ہو کر 1640روپے میں ملے گا، جہلم، چکوال، پاکپتن اور نارووال میں 80 ،ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور اٹک میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے مزید کمی کی گئی۔
بلال یاسین نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں کمی پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا، محکمہ خوراک کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ مل کر قیمتوں کا فوری اطلاق کرائیں گے۔
پنجاب میں 20کلو آٹے کاتھیلا70روپے تک سستا
















