راولپنڈی میں طوفانی بارش،گلیاں ،سڑکیں تالاب،رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی،لاہور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)راولپنڈی میں طوفانی بارش،گلیاں ،سڑکیں تالاب،گھر بھی پانی پانی،نظام زندگی مفلوج،رین ایمرجنسی نافذ،نالہ لئی کی سطح بلند،متعلقہ اداروں اور آبادیوں کےلئے الرٹ جاری کردیا گیا ۔

شہر میں بادل ایک بار پھر خوب برسے،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلیاں ،سڑکیںتالاب کامنظر پیش کرتی رہیں،لوگ گھروں میں محصور رہے،تمام تجارتی سرگرمیاں مفلوج اور ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔

پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو کروڑوں کانقصان پہنچا،نشیبی علاقوں کے مکینوں نے عارضی نقل مکانی شروع کردی ،رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی،دوسری جانب لاہور میں بھی موسلا دھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے نظام زندگی متاثر رہا ، فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔