کے پی حکومت کی درخواست مسترد،9مئی پر کمیشن نہیں بن سکتا،پشاور ہائیکورٹ

پشاور،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر) 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا،پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے فیصلے سے خیبر پختونخوا حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاموجودہ صورتحال میں 9 مئی واقعات کےلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جا سکتا،رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کوارسال کیے مراسلے میں کہا گیاموجودہ حالات میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ممکن نہیں،درخواست صوبائی حکومت کے رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے ،عمل نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف درج سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کےلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز تبدیل کردئیے گئے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کیے جائیں گے۔