دہرے قتل کا ملزم 21 سال بعد بری، پولیس اپنا کام نہ کرے اور عدالتوں سے توقع کرے پھانسی لگا دے: چیف جسٹس
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے عدم شواہد اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے سزائے موت کے ملزم کو 21 سال بعد بری کردیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت اپیلٹ بنچ نے دہرے قتل اور زنا بالرضا کے الزام میں سزائے موت کےخلاف اپیل کی سماعت کی،قتل کے الزام پر وزیر آباد ایڈیشنل جج نے ملزم عمران کو 2004 میں سزائے موت پر 7سال کی سزا سنائی تھی، وفاقی شرعی عدالت نے 2012 میں ملزم کی سزائیں برقرار رکھیں،ملزم عمران عرف مانی نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کےخلاف 2012 میں سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی، سپریم کورٹ شریعت ایپلٹ بنچ نے6 سال بعد 2018 میں اپیل سماعت کےلئے منظور کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شریعت ایپلٹ بنچ نے 6 سال بعد اپیل پر سماعت کی اور اسے منظور کرلیا،چیف جسٹس نے کہا پولیس درست تفتیش نہیں کرتی، شواہد کیوں جمع نہ کیے، پولیس اپنا کام نہ کرے اور عدالتوں سے توقع کرے کہ پھانسی لگادے۔
















