اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے پی ٹی آئی حکومت نے تحقیقات کی بجائے آئی پی پیز کو ثالثی کے عمل میں ڈال کر التوا کا شکار کیا ،خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔
قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی دور میں ایم علی کی رپورٹ میں آئی پی پیز کا آڈٹ کرنے کا کہا تھا،نامکمل رپورٹ پر ثالثی ہوتی تو آئی پی پیز کو کلین چٹ مل جانی تھی، حکومت آئی پی پیز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،وزارت توانائی کو بجلی کی مہنگی قیمتوں کا مسئلہ درپیش ہے، 2015سے 2018کے درمیان بیرونی سرمائے اور قرضوں سے پاور پلانٹس لگائے گئے ۔
،وفاقی وزیر نے کہا تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسکوز کو پاور ڈویژن کے اختیار سے نکال رہے ہیں، اگلے سال ڈسکوز کی نجکاری کےلئے اشتہار جاری کیا جائے گا،2 سے 3 ماہ کے دوران فنانشل ایڈوائزر مارکیٹ کپیسٹی کا تعین کریں گے،اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ،ملتان کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو وزارت کے دائرہ اختیار سے باہر نکالنا بڑی اصلاحات میں شامل ہے، این ٹی ڈی سی کے اندر بڑی اصلاحات کر رہے ہیں،ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے۔
اویس لغاری نے کہانندی پور اور گڈو پاور کا بوائلر خراب ہے تو ٹھیک تک نہیں کرایا جاتا، نندی پور اور گڈو پاور کو فروخت کر رہے ہیں،ٹیکنالوجی فقدان کے باعث رئیل ٹائم ڈیٹا نہیں ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ایڈوانس میٹرنگ کے باعث قابل اعتماد ڈیٹا آسکے گا، قابل اعتماد ڈیٹا کے حصول کےلئے نیٹ میٹرنگ ضروری ہے،وزارت توانائی بڑی اصلاحات لا رہی ہے،ریفارمز پر جا رہے ہیں آئندہ حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔
آئی پی پیز پر پی ٹی آئی کاکیاعوام بھگت رہے ہیں،اویس لغاری
















