بجٹ اقدامات ،گندم وتوانائی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ اقدامات ،گندم وتوانائی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی،گورنر سٹیٹ بینک نے خبردار کردیا۔

قائمہ کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہابجٹ اقدامات ،توانائی اورگندم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے،مشرق وسطیٰ میں جنگ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،مہنگائی کم کرنے کےلئے اقدامات کیے گئے ،ایک سال میں شرح 38 سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ،آئندہ سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک رہے گی،سخت مانیٹری پالیسی کو آگے لےکر بڑھ رہے ہیں۔

جمیل احمد نے کہارواں سال 26 ارب میں سے 10 ارب ڈالرز کا قرضہ ادا کرنا ہوگا، ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کردیا گیا ،8.5 ارب ڈالرز کا مزید قرضہ ادا کرنا ہے،قرضے ادا کرنے کےلئے زرمبادلہ کے کافی ذخائر موجود ہیں،گورنر سٹیٹ بینک نے کہا مانیٹری پالیسی کمیٹی کسی ایک چیز کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرتی، مستقبل کے خطرات، بجلی، گیس، گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے، فیوچر ٹرینڈز، بیرونی ادائیگیوں اور ایکسٹرنل اکاونٹ بھی دیکھا جاتا ہے۔