ملازمین کی اپ گریڈیشن، 100 فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس پر ایم ڈی واسا کے مشکور ہیں :آصف مقبول

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا سی بی اے مشعل یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آصف مقبول نے ”مشرق“ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی واسا کا مزدور دوست اقدام سکیل ایک سے سکیل 16کے ملازمین کو 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس اور سینی ٹیشن ملازمین کی اپ گریڈیشن گریڈ 1سے گریڈ 4 میں اتھارٹی سے منظور کروانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سی بی اے یونین کو مزدور کی جانب سے ملنے والے منڈیٹ کا حق ادا کیا جارہا ہے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو سیشن کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں مزدور کی خدمت اولین ترجیحات ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی واسا کی جانب سے مسلسل مزدور کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی جارہی ہے جس پر مشعل یونین ان کو مشکور ہے مشعل یونین سی بی اے کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار میں محکمہ اور مزدور کی بہتری پر کام کیا اقتدار کو زاتی مفادات کی بجائے ملازمین کے حقوق کے حصول پر کام کیا مشعل یونین مزدور دوست ہے جس کی مثال گزشتہ روز ہونے والی اتھارٹی میٹنگ میں واسا ملازمین کو مزید 50فیصد الاﺅنس کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل سکیل 1سے 16کے ملازمین 50فیصد الاﺅنس وصول کر رہے تھے اب 50فیصد الاﺅنس کی منظوری کے بعد واسا ملازمین 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس وصول کر یں گئے اس سے 5750ملازمین کو مالی فائدہ حاصل ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ واسا میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے سینٹری ورکرز کا درینہ مسئلہ جو کہ اپ گریڈیشن تھا اس کی بھی ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے منظوری لی گئی ہے جس میں سیور مین کو گریڈ سے گریڈ 4 میں جبکہ اسسٹنٹ سپروائزر کو گریڈ 3سے گریڈ 6میں اور سپروائزر کو گریڈ 6سے گریڈ 8میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اس سے واسا میں2100سے زائد ملازمین مستفید ہو ئے ہیں مشعل یونین نے فوٹو سیشن کی بجائے مزدور کی خدمت کو عملی جامہ پہنانے پر یقین رکھا ہے آج ایک بار پھر مشعل یونین کا مزدور سے کیاگیا وعدہ وفا کیا ہے مشعل یونین سی بی اے کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ ایم ڈی واسا کی سربراہی میں گزشتہ دو سال کے دوران محکمہ کے مالی حالات میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس میں ملازمین کا اہم کردار ہے اور شہریوں کو فراہمی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں واسا کے 57سو سے زائد ملازمین اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مشعل یونین سی بی اے نے انتظا میہ اور ملازمین کے درمیان اعتماد کو بحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور کر رہی ہے ایم ڈی واسا نے مزدور کے ساتھ حقیقی معنوں میں باپ کا کردار ادا کیا ہے مزدور کو ان کے حقوق کی ادائیگی میں مشعل یونین کی اپیل کو تسلیم کیا اور مزدور کی عزت کو بحال رکھنے میں سی بی اے یونین نے اپنا بنیادی کردار ادا کیا ہے ایم ڈی واسا کی جانب سے ملازمین کو ان کے بنیادی حقوق کے حصول میں اتھارٹی میٹنگ سے منظوری لینے کے بعد محکمہ میں خوشی کا سماءدیکھنے میں آرہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وائس چیئرمین ایل ڈی اے ڈی جی ایل ڈی اے ایم ڈی واسا اور وائس چئیرمین واسا سمیت دیگر تمام ٹیم اور ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مزید بہتری لانے میں مشعل یونین اپنا کردار ادا کرتی رہے گی صدر سی بی اے مشعل یونین نے عمرہ کی سعادت کے موقع پر مزدور کے حقوق کی خاطر دعا کی اور اس پر مسرت موقع پر اللہ کا شکر ادا کیا اور واسا ملازمین کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے ۔