قوم کو ریلیف چاہئے اس کیلئے دھرنا دیا: حافظ نعیم الرحمن

راولپنڈی (مشرق نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ریلیف چاہئے اس کیلئے دھرنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن سیاسی مزاحمت کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مری روڈ سے آگے بڑھنے کا آپشن موجود ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی دھرنا شروع ہو گیا ہے، کامران ٹیسوری زرداری صاحب کے نمائندے ہیں کہتے ہیں گورنر ہاوس کے اندر آجائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پشاور اور لاہور میں بھی دھرنا شروع ہوگا، لاہور کا دھرنا وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر ہو تو اچھا ہے۔

انکا خطاب میں کہنا تھا کہ دھرنے کے ساتھ ساتھ ہڑتال کا بھی آپشن ہے، بجلی کے بل نہ جمع کروانے کے آپشن کا مطالبہ بھی تاجر کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات سے ان کی پریشانی واضح ہے، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو دھرنوں کا سلسلہ بڑھتا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ 80 فیصد نوجوان ملک میں نہیں رہنا چاہتے، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر اور یہ سیاست کرپشن کیلئے کرتے ہیں۔ دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت چھپے نہیں سامنے ا?ئے، اسٹیج پر بیٹھ کر مذاکرات کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ بتایا جائے آئی پی پیز کو لگام اور اپنی مراعات کو کم کیوں نہیں کرتے۔