لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہفتہ کو ایک مقامی ہوٹل میں ”ٹرانسفارمنگ بزنس سٹرٹیجیز“ کے عنوان سے ایک او میٹ اپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں کاروباری اداروں کو درپیش مسائل پر طویل گفتگو کی۔ تقریب کا اہتمام Google، Co Build Pvt Limited اور Peak Solutions نے مشترکہ طور پر تقریب کا اہتمام کیا۔ Co Build نے پاکستان میں می باضابطہ طور پر گوگل کا پارٹنر بننے کے ایک اہم میل کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف، سی ای او کو بلڈ عماد ملک، سی ای او پیک سلوشنز مدثر نعیم چوہدری، عبدالوہاب اور مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز نے بھی خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پڑوسی ملک صرف آئی ٹی ایکسپورٹ کے ذریعے بھاری زرمبادلہ کما رہا ہے لیکن بدقسمتی سے، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری کی صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھا رہا ہے، انہوں نے آئی ٹی کے شعبے کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تاکہ یہ ملک کی معیشت کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز متعدد مسائل کی وجہ سے ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی لانے اور ٹیکس لگانے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں لاہور کے 100 سے زائد مختلف سافٹ وئر کمپنیز کے سی ای اوز نے شرکت کی۔ اور اس تھیم ٹرانسفارمنگ بزنس اینڈ سٹریٹجیز پر اپنے تجربات کا اظہار کیا۔ اور انڈسٹری کو درپیش مسائل، چیلنجز اور اپرچونٹیز پر بھی گفتگو کی۔میزبان کی طرف سے تمام سی ای اوز کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
لاہور چیمبر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے: صدر کاشف انور
















