لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ جلد پاکستان آنے کی خواہش ہے لیکن بعض مجبوریوں کی وجہ سے انگلینڈ میں قیام کیا ہو اہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میری کچھ دستاویزات مکمل ہونا ہیں جس کیلئے میرا قیام کرنا ضروری ہے اور جیسے ہی یہ دستاویزات مکمل ہوں گی میں بغیر کسی تاخیر کے پاکستان کا سفر کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مجھے پہچان دی ہے میں اپنے ملک کو کبھی کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔یہاں میری فیملی اور دوست ہےں جو مجھے ہر پل یاد آتے ہیں ۔ زارا اکبر نے کہا کہ دل چاہتا ہے مجھے پر لگ جائیں اور میں اڑ کر اپنے ملک میں پہنچ جاﺅں ۔
بعض مجبوریوں کی وجہ سے انگلینڈ میں قیام کیا ہو اہے: زارا اکبر



















