پاراچنار کی صورتحال پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے:پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے پارا چنار واقعہ پر ایران کے بیان کو غیر ضروری قراردےدیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکسی بھی انسان کا قتل ناقابل برداشت ہے، اپنے شہریوں کاتحفظ یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں
ایران کے بیان میں پارا چنار کی مکمل صورتحال کا احاطہ موجود نہیں، معاملے پر وزارت داخلہ کام کر رہی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میںممتاز زہرا بلوچ نے کہا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران کا دورہ کیا جہاں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور ایرانی قیادت کو تہنیتی پیغامات بھی پیش کیے، پاکستان اسرائیل کی علاقے میں جارحیت اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، اقدام عالمی قوانین، اقوام متحدہ اور لبنان کی سالمیت و خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کی خطرناک جارحیت سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی جارحیت ہے، اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسرائیل کے نئے ایڈوینچرازم سے جنگ کو تقویت ملے گی،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہانئے لوگوں کی افغانستان میں تربیت ہورہی ہے، افغانستان پر زور دیتے ہیں دہشتگرد گروپس کےخلاف کارروائی کرے۔