اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے آنےوالے دنوں میں بجلی سستی ہوگی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، مہنگائی کاخاتمہ ،غربت پر قابو پانا حکومتی ترجیحات ہیں،مہنگائی 38فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گئی ، معاشی ترقی کی شرح 2.4فیصد تک جاپہنچی،ٹیکس وصولی میں 30،غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں8.1 فیصد اضافہ ہوا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاحکومتی اخراجات میں کمی و آمدنی میں اضافہ کیا ، 86فیصد گھریلو بجلی صارفین کو 50 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے،تنقید برائے تنقید اور نفرت کی سیاست ملکی مفادمیں نہیں، پی آئی اے کی نجکاری ہو کررہے گی، پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا فیصلہ حتمی ہے ، حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
وزیر پٹرولیم نے کہاتاریکی و غربت میں زندگی گزاری جا سکتی ہے نا امیدی میں نہیں، ملک کے ہر شخص پر واجب ہے امید کا پیغام لے کر آگے بڑھے،ملک میں ترقی ہوگی تو نئے کاروبار چلیں گے۔
مہنگائی نیچے آگئی،آنےوالے دنوں میں بجلی سستی ہوگی،مصدق ملک
















