کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے نان فائلرز کوٹیکس نیٹ میں نہ لانے میں ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے کہاریٹیلرز پر ٹیکس نہ لگایا تو پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا،ہر چیز عالمی مالیاتی فنڈ پر نہیں ڈال سکتے،شرائط میں رہتے ہوئے ممکنہ ریلیف یقینی بنائینگے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہاحکومتی سطح پراخراجات میں کمی کرنا ہوگی، صرف تنخواہ دارطبقے پر بوجھ ڈالنا درست نہیں، حکومت کو اپنے اختیارات بھی استعمال کرنے چاہئیں،زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے صوبائی حکومتیں قانون سازی پر تیار ہیں، زراعت میں 8ارب ڈالرکی ایکسپورٹس10تک لے جانا ہاتھ میں ہے، کوشش ہے تاجروں کا پیسہ10،10ماہ کیلئے نہ روکا جائے،ایکسپورٹس بڑھاناہوں گی۔
وزیر خزانہ نے کہاشرح سودمیں مزید کمی کی گنجائش ہے، امید ہے سٹیٹ بینک شرح سود کو مزید نیچے لائے گا، تمام فیصلے مالی گنجائش کو مدنظر رکھ کر کررہے ہیں، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، میکرو اکنامک استحکام کا براہ راست اقتصادی صورتحال پر اثرپڑتاہے،وزیراعظم نے واضح کردیاآخری آئی ایم ایف پروگرام ہے،ایکسپورٹرزملک کی لائف لائن ہیں، برآمدات کو ماہانہ4ارب ڈالرتک پہنچانا چاہتے ہیں۔
اورنگزیب نے کہاآئی ایم ایف شرائط میں رہتے ہوئے ممکنہ ریلیف یقینی بنائیں گے،معیشت میں سٹرکچرل مسائل ہیں، گروتھ بڑھاتے ہیں تو ادائیگیوں کے توازن مسائل پیدا ہوجاتے ہیں،ریٹیلرز، بلڈرزسمیت ہر شعبے کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،عمران دور حکومت میں وزارتوں کی رائٹ سائزنگ پر بہترین رپورٹ پیش کی تھی، بدقسمتی سے رپورٹ نے کبھی دن کی روشنی نہیں دیکھی،75سال سے نہ ہونےوالی چیزیں کرنے پر مجبور ہوگئے،پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو سے نکال کر ملکی برآمدات کو ماہانہ 4 ارب ڈالر تک بڑھاناہوگا۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے مہنگائی کی شرح جلد 10 فیصد سے بھی نیچے آنے کا دعویٰ کردیا،ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آو¿ٹ لک رپورٹ کے مطابق معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر صورتحال مزید بہتر ہوگی،مئی میں مہنگائی 11.8 فیصد،جون 2024 میں 12.6 فیصد رہی، جولائی 12 سے 13،اگست میں 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ، مہنگائی میں کمی ،ایکس چینج ریٹ مستحکم ہے، زرعی شعبے کی کارکردگی اچھی رہی،صنعتی شعبے کی بحالی جاری ہے، برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،11 ماہ میں مالی خسارہ 4.9 فیصد رہا، جولائی میں درآمدات 4.5 سے 4.9 ارب ڈالر تک رہنے کا تخمینہ ہے۔
ریٹیلرز پر ٹیکس نہ لگایا تو پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا،اورنگزیب
















