بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خودمختار ڈائریکٹرزتعینات

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خودمختار ڈائریکٹر زتعینات کردئیے گئے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 6سرکاری بجلی کمپنیوں آئیسکو، فیسکو، لیسکو، میپکو، پیسکو اور حیسکو کےلئے خودمختار ڈائریکٹر مقرر کر دئیے،نئے ڈسکوز بورڈز کی تشکیل 3 سال کےلئے ہو گی۔

عمر فاروق خان فیصل آباد ،طاہر مسعود اسلام آباد ،عامر ضیا لاہور ،ملتان ،حمایت خان پشاور اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے بورڈز کے چیئرمین ہوں گے،حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہونے پر نئے بورڈز تشکیل دئیے گئے۔