برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لندن (مشرق نیوز) برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024ءمیں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہوگا اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر لکھا ہے کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے پیرس پہنچ گیا ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012ءلندن اور 2016ءریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے۔واضح رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا اور یہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔