اسلام آباد :(بیورورپورٹ)امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہاہے پاکستان کےساتھ پارٹنر شپ کی بڑی تاریخ ہے، تعاون جاری رکھیں گے۔
انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیزمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،امریکہ انسداد دہشتگردی بلخصوص کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر تنظیموں کےخلاف پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے،پاکستان کےساتھ پارٹنرشپ کی بڑی تاریخ ہے، تعاون جاری رکھیں گے،خیال پایا جاتا ہے پاک امریکہ تعلقات کا محور سکیورٹی مسائل ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ،پاکستان کو معیشت، صحت ، تعلیم ، قدرتی آفات و ثقافتی طور پر بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
امریکی سفیر نے کہادونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 9 ارب ڈالر سے متجاوز کر گیا ،امریکہ پاکستان کے آئی ایم ایف کےساتھ کام کو سپورٹ کرتا ہے،صاف پانی کی فراہمی میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کر رہے ہیں،امریکہ پاکستان کے نجی شعبوں کے پوٹینشل کا بھی معترف ہے۔
پاکستان کےساتھ پارٹنر شپ کی بڑی تاریخ ، تعاون جاری رکھیں گے،امریکہ

















