چناب نگر:میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات کی سرعام فروخت


چناب نگر:(انس نعمان)چناب نگراور اس کے گردونواح میں میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات سرِ عام فروخت ہونے لگی نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات سے نوجوان ایڈز، ہیپاٹائٹس بی، سی اور خونی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا وزیرِ اعلی پنجاب سے ذمہ دران کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ چناب نگراور گردونواح کے نواح میں میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات سرِ عام فروخت ہونے سے پنجاب کی نوجوان نسل ایڈز، ہیپاٹائٹس بی، سی اور خونی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شہر بھر کے بازاروں اور گردونواح میں عطائیت میڈیکل سٹور اور کلینک کھول کر عوام الناس کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، نان کوالیفائیڈ عطائی افراد میڈیکل سٹور پر نشہ آور انجکشن اور جنسی ادویات دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں، نشہ آور انجکشن لگانے اور جنسی ادویات کھانے سے متعدد نوجوان اپنی زندگیوں کو تباہ و برباد کر چکے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر ہیلتھ، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ڈرگ کنٹرولر، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹوروں اور عطائیت کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کیا جائے اور اِن کی سرپرستی کرنیوالے عناصر کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، تاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی خاطر پنجاب کی نوجوان نسل کو موذی امراض میں مبتلا ہونے اور زندگی سے ہاتھ دھونے سے بچایا جا سکے۔