ملکی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کو کوئی معافی نہیں دے سکتا: اسحاق ڈار

اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)، جناح ہاو¿س اور دیگر تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں دے سکتا اور سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کیلئے کوئی رعایت مناسب نہیں،پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے اور ان کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی، سی پیک اور سکیورٹی سے متعلق ایشوز موجود ہیں، دورہ چین میں بھی ان معاملات پربات چیت ہوگی، چینی انجینئر ز پر حملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں، سیکرٹری داخلہ اور دفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں، چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دفتر خارجہ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے مسقط کی وادی کبیر میں مسجد پر حالیہ دہشت گردانہ حملے پر مذمت کا اظہار کیا،ملاقات کے دوران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلئے اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مشترکہ کارروائی کی اہمیت پر زور دیا گیا، نائب وزیر اعظم اسحاق نے دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں عمان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عمانی ہسپتالوں میں جاں بحق افراد اور زخمی پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال میں عمان کی کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماو¿ں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سے لے کر عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے رواںہفتے کے آخر میں عمانی سرمایہ کاروں کے وفد کے آئندہ دورے کا خیرمقدم کیا، دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی خیالات کا اظہار کیا،دونوں رہنماو¿ں نے قیادت کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ کی سطح پر دوروں کے تبادلے پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔