کورونا نے بہت کچھ سکھایا، سانس لینے کےلئے آکسیجن لینڈز لینا پڑیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ نے کہا آنیوالے وقتوں میں ماحولیاتی تغیر بڑا چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، دنیا کو بھی ماحولیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، عطاءتارڑ نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاجنگلوں پر آگ لگی اور سی ڈی اے کے ملازمین نے دن رات آگ بجھائی ہے، مارگلہ نیشنل پارک کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے جہاں کچھ دیکھیں رپورٹ کریں،وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور تمام حکومت ماحولیات کو بہتر بنانے کےلئے پرعزم ہے ، میڈیا بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے اور اپنا وقت کا کچھ حصہ دیں ، میڈیا دفاتر میں شجرکاری کریں یا ہم یہاں جگہ دیں گے پودے لگائیں، اگر اس کام کو تیزی سے نہ کیا گیا تو ہمیں سانس لینے کےلئے آکسیجن لینڈز لینا پڑیں گے، کورونا نے بہت سکھایا ہے ، ماحول کو صاف رکھنے کی ذمہ داری نبھائیں اور میں پوری کابینہ سے کہوں گا کہ سب اپنے دفاتر کے باہر پورے لگائیں دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 127 سے لیگی امیدوار عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی،لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس انوار حسین نے این اے 127 سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ نے ہمیں بطور الیکشن ٹریبونلز کام کرنے سے روک رکھا ہے، جب تک سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ نہیں آتا الیکشن پٹیشن پر سماعت نہیں ہو سکتی،بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 127 سے عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔