ڈی جی آئی ایس پی آر سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی (مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ 9 مئی کو عوام اور فوج میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایا، اسکی فوج کے شہدا کی علامات کی تضحیک کی تھی، اسکے بانی کے گھر کو جلایا تھا، وہاں پر فوج اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کی گئی اور وہ لوگ جو یہ کر رہے ہیں، یہ کروا رہے ہیں، ان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے تو کسی بھی ملک میں ایسا ہو وہاں کے نظام انصاف پر سوال اٹھتا ہے۔