اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نان ٹیکس ریونیو میں کمی کی وجہ سے بجٹ اہداف میں اہم تبدیلیاں، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کی خالص آمدن میں 1285 ارب کمی کا امکان ہے، مالی خسارہ بڑھ کر 9 ہزار 758 ارب تک پہنچ جائے گا، مقامی و بیرونی قرض لےکر خسارہ پورا کیا جائے گا،حکومتی آمدن 10 ہزار 377 ارب سے کم ہوکر9119 ارب رہنے کا تخمینہ ہے ،نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 4845 ارب سے کم کرکے 3587 ارب کر دیا گیا،سٹیٹ بینک کا منافع 2500 ارب کی بجائے 1258 ارب تک محدود رہے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی مد میں 1281 ارب جمع ہوں گے، رواں مالی سال حکومتی قرضوں میں 8489 ارب اضافے کا تخمینہ ہے، پبلک ڈیبٹ بڑھ کر 79 ہزار 731 ارب تک پہنچ جائے گا، رواں سال قرض بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 64 فیصد رہے گی۔
بجٹ اہداف میں اہم تبدیلیاں، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا
















