اسلام آباد ،کراچی:(بیورورپورٹ)غریب عوام پر مزید بجلی گرانے کی تیاری،سی پی پی اے نے قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی مد میں مانگا گیا ، نیپرا اتھارٹی کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔
ادھرکے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو ایک جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے اور بجلی فی یونٹ مزید 5 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کےلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ،کے الیکٹرک کی درخواست پر شہر قائد کے بجلی کے صارفین کےلئے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
عوام پر مزید بجلی گرانے کی تیاری،قیمت بڑھانے کیلئے درخواست جمع
















