اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ) جوڈیشل کمیشن نے سردار طارق مسعود اور مظہر عالم میاں خیل کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی منظوری دےدی،منظوری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی،تقرری ایک سال کیلئے ہوگی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 8-1 کے تناسب سے دی گئی،جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر6ممبران نے اتفاق کیا،جسٹس منیب اختر نے مخالفت کرتے ہوئے کہاایڈہاک ججز بالکل بھی تعینات نہیں ہونے چاہئیں،6ممبران نے رائے دی جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم سے دوبارہ رضامندی پوچھی جائے۔
ذرائع کے مطابق مقبول باقر ،مشیر عالم کی ایڈہاک ججزتعیناتی کے معاملے پر مشاورت ہی نہیں ہوئی،ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ ججز تقرری برائے پارلیمانی کمیٹی کی بجائے براہ راست صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا ، صدر مملکت سے منظوری کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے دوبارہ رائے لی جائے گی۔
قبل ازیںجسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی،ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے جوڈیشل کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا۔
دوسری جانب عمر ایوب،شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر ایڈہاک ججوں کی تقرری کو مسترد کردیا،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التوا مقدمات کو وجوہ بنا کر ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہو سکتی، کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں،تقرری عدلیہ میں مداخلت کا تاثر دے رہی ہے۔
طارق مسعود ،مظہرعالم ایڈہاک جج تعینات ،جوڈیشل کمیشن نے منظوری دےدی

















