سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ ،پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن ،ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن صلاحیت کی حامل ہوگی،ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا، نیکسٹ جنریشن فائر وال سے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی۔

یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالوئیر پروٹیکشن ہوسکے گی،نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سکیورٹی خطرات کیخلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی، ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب ایپلی کیشنز کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ و فلٹرنگ کرسکے گی،پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کیں۔